آزاد کشمیر کابینہ میں شامل 2وزراء کو اضافی وزارتوں کے چارج تفویض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)آزاد کشمیر کابینہ میں شامل دو وزراء کو اضافی وزارتوں کے چارج تفویض کر دیئے گئے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے رفیق نیئر کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے رفیق نیئر کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا۔رفیق نیئر اس سے قبل وزیر مذہبی امور و اوقاف کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
وزیر اعظم نے فہیم اختر ربانی کو معدنی وسائل کی وزارت کا اضافی چارج بھی دے دیا۔اس سے قبل یہ دونوں وزارتوں کا چارج وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پاس تھا۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارتوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری سروسز کی جانب سے جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سنبھال لی