سنٹرل جیل میں قید قتل کیس کی بیمارملزمہ ہسپتال میں چل بسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیصل آباد سنٹرل جیل میں قید قتل کیس کی بیمارملزمہ ہسپتال میں چل بسی۔
نازیہ بی بی تھانہ کھرڑیانوالہ کے قتل کیس میں گرفتار ہوئی تھیں اور انہیں عدالت کے حکم پر فیصل آباد کی سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ مرحومہ کی عمر 50 سال تھی۔
ہیپاٹائیٹس کی مریضہ نازیہ بی بی کی ایک ماہ قبل طبعیت خراب ہوئی تھہی۔ ان کو یکم دسمبر کو سنٹرل جیل سے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کیا گیا تھا۔
الائیڈ ہسپتال ٹو میں دوران علاج نازیہ بی بی جانبر نہ ہوسکیں اور آج وفات پا گئیں۔
جیل انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد قیدی نازیہ بی بی کی میت ان کے ورثاء کے حوالے کردی۔