عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ آج سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ۔
تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ’ ’پاک حج2026‘‘ اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے،شیڈول کی معلومات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ اور کوٹلی آزاد کشمیر میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔
4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج تربیت حاصل کریں گے جبکہ 5 جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین اورنوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حافظ طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر
6 جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی،7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ،اور مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا۔
وزارت مذہبی امورکی جانب سے کہاگیاہے کہ ایک روزہ حج تربیتی پروگرام ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے،عازمینِ حج اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں اور اپنے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں۔