پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدکرایوں میں بھی کمی کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ابوبکر شیخ)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کامطالبہ کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول 10روپے28 پیسے فی لیٹر سستاکیاگیاہے جس کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 254 روپے70 پیسے مقررکی گئی ہے۔
ڈیزل بھی 8روپے57 پیسے فی لیٹر سستاکیاگیاہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت257 روپے8 پیسے مقررکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف عالمِ دین دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کوبھی ملناچاہیے اورکرایوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔