تکنیکی و آپریشنل وجوہات پر کراچی ایئر پورٹ پر اڑانوں کا نظام متاثر، 6 پروازیں منسوخ

Jan 01, 2026 | 10:18:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات پر کراچی ایئر پورٹ پر اڑانوں کا نظام متاثر، 6 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جس سے 6پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی، ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، 605،کراچی سے مسقط، سلام ایئر کی پرواز او وی 516 بھی منسوخ کر دی گئی۔

دوسری طرف کراچی سے لاہور ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141،145،کراچی سے اسلام آباد ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123منسوخ کر دی گئی
مزید پڑھیں:نئے سال کاپہلا دن، سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر مزیدسستا