محسن نقوی کی شمسی سال کی آخری شب داتا دربار پر میلادِ مصطفیٰ کی محفل میں حاضری

Jan 01, 2026 | 00:27:AM
محسن نقوی کی شمسی سال کی آخری شب داتا دربار پر میلادِ مصطفیٰ کی محفل میں حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمسی سال کی آخری شب داتا دربار پر حاضری دی۔  

لاہور میں نئے شمسی سال کی مناسبت سے محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔
 اس محفلِ میلاد النبی ﷺ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی حاضر ہوئے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار پر بھی  حاضری دی، انہوں نے دعا میں شرکت کی۔

محفلِ پاک میں وطن عزیز کی سلامتی،استحکام اور  خوشحالی کی دعائیں کی گئیں اور عالمِ اسلام کے لئے خیر و برکت کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔