سال نو کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

Jan 01, 2024 | 17:33:PM
سال نو کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سال نوکے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کمی سے 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2082 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: خرم لطیف کھوسہ کس کی تحویل میں ہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے وکیل پنجاب حکومت کو بڑا حکم دیدیا