دورہ نیوزی لینڈکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ جاری

Jan 01, 2024 | 13:13:PM
دورہ نیوزی لینڈکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)دورہ نیوزی لینڈکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ جاری،کیمپ میں شامل کھلاڑی آج بھی قذافی اسٹیڈیم میں ٹارگٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

میچ کے اختتام پر اضافی کھلاڑی عمیر بن یوسف،عارف یعقوب، احمد شہزاد، محمد عامر خان، محمد عمران، کامران غلام، محمد حارث، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کراچی روانہ ہو جائیں گے.

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کھلاڑی اعظم خان، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 12سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان