ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعداقتدار چھوڑنے کا اعلان

Jan 01, 2024 | 12:53:PM
ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعداقتدار چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52 سال حکومت کے بعد مسند اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنما رک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا،  مارگریتھ دوم نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈرک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا، 83 سال کی ملکہ مارگریتھ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ میں واحد ملکہ ہیں جنہوں نے اتنے طویل عرصے تک حکومت کی۔