عمران خان کو بڑا جھٹکا، اہم رکن قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ 

Jan 01, 2023 | 22:44:PM
جمعیت علما اسلام، پی ٹی آئی، بڑی وکٹ گرانے ، تیاری
کیپشن: ناصر موسی زئی سے سینیٹر مولانا عطا الرحمان ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی )نے پشاور سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کی تیار ی کرلی،پی ٹی آئی کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی،مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی کو جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی ،ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر انتقال کر گئیں