ٹیکنوکریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی:احسن اقبال

Jan 01, 2023 | 18:06:PM
 ٹیکنوکریٹ, حکومت, کامیاب, احسن اقبال
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ٹیکنوکریٹس ہر دور میں وزیر ، مشیر بنے کیلئے تیار رہتے ہیں اور ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں ،  ٹیکنوکریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال کہا ہے کہ  9 سال مشرف نے بھی ٹیکنوکریٹس کے سہارے حکومت کی تھی ، ٹیکنوکریٹس حکومت کے معاونین ہوسکتے ہیں ،حکمران نہیں ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیکنوکریٹس حکومت کے امکان کو رد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ  معاشی اصلاحات کیلئے سیاسی حکومت سپورٹ ضروری ہوتی ہے ۔ کچھ ٹیکنوکریٹس ہر وقت وزیز مشیر بننے کیلئے تیار رہتے ہیں، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے جامع اصلاحات کرنا ہونگی۔

 معیشت بچانے کیلئے عمران دور کے مالیاتی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا مجبوری ہے ، یوریا کی ذخیرہ اندوزی کے باعث پنجاب کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کھاد کی عدم دستیابی کی ذمہ دار  پنجاب حکومت ہےجو سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہے ، سپریم کورٹ نوٹس لے ، پچھلی حکومت ملک میں تباہی اور ڈی ویلیویشن کی بنیاد رکھ کر گئی ، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے ،دوست ممالک بھی ہماری معیشت کے استحکام میں مدد کر رہے ہیں ۔