لاہور اور ملتان میں 2023 کا پہلا مقدمہ درج، ملزم کیا کر رہے تھے؟

Jan 01, 2023 | 00:50:AM
لاہور، تھانے ماڈل ٹائون، پہلا مقدمہ درج، قاسم،
کیپشن: گرفتار ملزمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے تھانے ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سال 2023 کا پہلا مقدمہ درج ہوا،مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاون میں ملزم قاسم کے خلاف درج کیا گیا۔
ایس ایچ او راﺅ نعیم نے بتایاکہ ملزم نیو ایئر نائٹ پر نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا،گارڈن ٹاؤن پٹرولنگ ٹیم نے فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او کاکہناتھا کہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کر کے پاسپورٹ آفس کے عقب سے گرفتار کر لیا،راﺅ نعیم نے کاکہا جامہ تلاشی پر ملزم سے شراب، پستول میگزین و گولیاں برآمدہوئیں،ملزم قاسم کی شراب نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔
دوسری جانب ملتان میں سال 2023 کا پہلا مقدمہ درج ہوا،سال نو کا پہلا مقدمہ تھانہ صدر شجاع آباد میں درج کیا گیا،مقدمہ شراب برآمدگی کا درج ہوا، ملزم حنیف سے 30 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو کے آغاز پر سروسز ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش