وزیراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد

Feb 01, 2026 | 20:03:PM
وزیراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  پاکستان  کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، انہوں  نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے  کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں یعنی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور  جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین  پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ  جیت  کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی  برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے ساتھ نہیں کھیلے گا، پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا