’’ایک اور پاکیزہ‘‘: سحر خان مداحوں کی پذیرائی پر جذباتی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سحر خان اپنی ڈرامہ سیریل’ ’ایک اور پاکیزہ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
ڈرامہ سیریل’’ایک اور پاکیزہ‘‘ میں پاکیزہ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سحر خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے تکلیف دہ تجربات کا اظہار بھی کیااورکہاکہ میں کیا کہوں؟ میں نے حال ہی میں ایک اور پاکیزہ کی چوتھی قسط دیکھی ہے، شوٹنگ کے دوران ہم سب بہت افسردہ اور پریشان رہتے تھے کیونکہ مناظر نہایت شدید اور اداکاری کے لحاظ سے بہت بھاری تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ سچ کہوں تو قسط دیکھنے کے بعد بھی وہی درد اور تکلیف محسوس ہو رہی ہے جو شوٹنگ کے وقت تھی، میں بیان نہیں کر سکتی، بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں مگر خاموش رہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شان شاہد نے ایک بار پھر بھارت میں کام نہ کرنے پر وضاحت کر دی
اداکارہ نے کہا کہ میں آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ اس ڈرامے کو اتنی حساسیت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور ہمیں بے پناہ محبت دے رہے ہیں۔