شان شاہد نے ایک بار پھر بھارت میں کام نہ کرنے پر وضاحت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپرسٹار اداکار شان شاہد نے بھارت میں کام نہ کرنے سے متعلق اپنے مؤقف کی وضاحت کردی ۔
شان شاہد نے اپنی فلم’’بلھا‘‘کے ٹیرزکی لانچنگ کے موقع پر لاہور کے مقامی سینمامیں منعقدہ تقریب میں بھارت میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ ذاتی نوعیت کا ہے جبکہ وہ اسے کسی پر مسلط نہیں کرتے۔
شان شاہدنے کہاکہ وہ اس لیے بھارت میں کام نہیں کرتے کیونکہ ان کے والد کا نام ریاض شاہد ہے، جو پاکستان سے بےحد محبت کرنے والے عظیم ہدایتکار تھے،اگر کسی اور کے والد کا نام بھی ریاض شاہد ہوتا تو وہ بھی شاید یہی فیصلہ کرتا۔
شان شاہد نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ وہ ان فنکاروں کے خلاف نہیں جو بھارت میں کام کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فنکاروں کے لیے حالات مشکل ہیں، اس لیے جو جہاں کام کر سکتا ہے، اسے کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:رشمیکامندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی؟ویڈیووائرل ہوگئی
ناموراداکار نے مزید کہا کہ وہ علی ظفر یا مونا لیزا سمیت کسی فنکار کے بھارت میں کام کرنے کے خلاف نہیں، تاہم وہ خود اس حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان سے اس بارے میں اصرار نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ شان شاہد کا تعلق ایک معروف شوبز گھرانے سے ہے، ان کے والد ریاض شاہد پاکستانی سینما کے نامور ہدایتکار تھے جبکہ ان کی والدہ نیلو بیگم بھی صفِ اول کی اداکارہ تھیں۔