عوام کیلئے بری خبر!ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

Feb 01, 2026 | 12:39:PM
عوام کیلئے بری خبر!ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ،مٹی کا تیل 4 روپے 92 پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت175 روپے80پیسے فی لیٹر ہوگئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 170روپے 88 پیسے فی لیٹر مقررتھی،پیٹرولیم ڈویژن نے رات گئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے30 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیاجبکہ یکم فروری سےپیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کیخلاف نفرت بڑھ رہی  ، عالمی برادری نوٹس لے:بلاول بھٹو