بلا وجہ رونا کیوں فائدہ مند؟ ماہرین نےبتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کہتے ہیں آنسو دل کی زبان ہیں، خوشی میں خوشی کے آنسو اور دکھ میں دل کا بوجھ ہلکا کرنے والے آنسو۔
بے وجہ رونا بھی جسم کا قدرتی ردعمل ہے، جو نہ صرف دباؤ کو کم کرتا ہے بلکہ ذہنی سکون اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
کیا آپ کی زندگی میں بھی ایسا لمحہ آیا ہے جب آپ کمرہ بند کر کے بلاوجہ خوب روئے ہوں؟
مزید پڑھیں:ویڈیو:’’ کون کہتا ہے کتے کو گھی ہضم نہیں ہوتا‘‘سائبیرین حسکی نے کہاوت غلط ثابت کر دی
اگر ہاں، تو جان لیں کہ یہ بالکل نارمل ہے اور درحقیقت آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رونا نہ صرف ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے بلکہ آپ کو اندر سے ہلکا بھی محسوس کراتا ہے۔
حال ہی میں ایک مشہور ہارمون کوچ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ بے وجہ رونا دراصل آپ کے جسم کا ذہنی ردعمل ہے۔
اُن کے مطابق، ”آنکھوں سے بہنے والے آنسو کمزوری نہیں، بلکہ جسمانی نظام کو ریگولیٹ کرنے کا ایک طریقہ ہیں۔“