ویڈیو:’’ کون کہتا ہے کتے کو گھی ہضم نہیں ہوتا‘‘سائبیرین حسکی نے کہاوت غلط ثابت کر دی

Feb 01, 2026 | 10:27:AM
ویڈیو:’’ کون کہتا ہے کتے کو گھی ہضم نہیں ہوتا‘‘سائبیرین حسکی نے کہاوت غلط ثابت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت میں ایک مشہور کہاوت ہے ’’کُتّے کو گھی ہضم نہیں ہوتا‘‘۔ یہ کہاوت کس کی ہے، یہ تو معلوم نہیں، لیکن ایک کُتّا ایسا ہے جس نے اس کہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک سائبیرین حسکی نسل کے کُتے سے متعلق ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے یہ کُتا بنا گھی کے کھانا نہیں کھاتا۔

انسٹاگرام پر @skylerthehuskyy نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں حسکی کو بڑے اطمینان سے اپنے کھانے کے سامنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف وہ اس دوران  ایک نوالہ بھی منہ میں نہیں ڈالتا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی

ویڈیو میں خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے جو بتا رہی ہیں کہ کھانا بالکل سامنے رکھا ہے لیکن یہ حسکی اس وقت تک نہیں کھائے گا جب تک اس میں ایک چمچ گھی نہ ڈالا جائے۔

 خاتون کہتی ہیں کہ ذرا انتظار کریں، گھی لے آتی ہوں، پھر دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

اس دوران حسکی بڑے صبر سے شاہانہ انداز میں پیالے کے سامنے بیٹھا رہتا ہے۔

 جونہی ایک چمچ گھی کھانے میں ڈالا جاتا ہے، حسکی آہستگی سے آگے بڑھتا ہے اور خاموشی سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔

یہ منظر دیکھ کر مالکن بھی خوش ہو جاتی ہیں اور ویڈیو دیکھنے والے بھی مسکرا اٹھتے ہیں۔