باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج 

Feb 01, 2024 | 19:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ، مظاہرین کی بلڈنگ پر پتھراﺅ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل خار میں گزشتہ روز مقامی سیاسی لیڈر ریحان زیب کے قتل کے بعد علاقے کے عوام نے احتجاج کیاتھا، مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہوئے مقامی عوام کو جمع کر کے مشتعل کیا ،مشتعل افراد نے باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا اورسول کالونی صدر دروازہ توڑنے کی کوشش کی ،اس موقع پر مشتعل افراد نے ریاست مخالف نعرے بھی لگائے ،مظاہرین کے خلاف آج تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 3 سے 11 فروری تک تعطیلات کا اعلان