اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک چھٹیاں

Feb 01, 2024 | 18:53:PM
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک چھٹیاں
کیپشن: سکول طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا سرکلر جاری کردیاگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں ہفتہ اور اتوار دو چھٹیاں ہوتی ہیں،عملی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 3 سے 11 فروری تک بند رہیں گے،تین فروری کو ہفتہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے،پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے،ہفتہ اور اتوار کو 10 اور11 فروری ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کیاگیا،پبلک اور پرائیویٹ سکول دس فروری کو دوبارہ کھیلیں گے۔
تاہم 10 فروری کو ہفتے کا روز ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی اس طرح طلبا 12 فروری کو سکول آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے سستی بجلی فراہمی کی منظوری دیدی فی یونٹ کتنی ادائیگی کرنا ہوگی؟ اہم خبر آ گئی