9 سینٹس فی یونٹ بجلی کی فراہمی، بند صنعتوں کا پہیہ بھی چل پڑے گا

Feb 01, 2024 | 15:52:PM
9 سینٹس فی یونٹ بجلی کی فراہمی، بند صنعتوں کا پہیہ بھی چل پڑے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملک کی صنعتوں کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف کی جانب سے انڈسٹری کیلئے9 سینٹس فی یونٹ کی بجلی فراہم کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔

چئیرمین اپٹما آصف انعام کا کہنا تھا کہ 9 سینٹس کی بجلی ملنے سے بند صنعتوں کا پہیہ بھی چل پڑے گا ،ملک بھر کی تمام صنعتوں کیلئے 9 سینٹس کی فی یونٹ کا فارمولا منظور ہوگیا ہے، انڈسٹری کے لئے 9 سینٹس کا پلین آئی ایم ایف کو بھیجا گیا تھا،آئی ایم ایف نے ابتدائی پلین کی منظوری دے دی ہے ،9 سینٹس کی بجلی ملنے سے بند صنعتیں بھی چلنے چلیں گی،برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔