معروف بھارتی کرکٹر کی بیوی کے ساتھ مستی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 01, 2023 | 12:53:PM
معروف بھارتی کرکٹر کی بیوی کے ساتھ مستی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: ے ایل راہول اپنی بیوی اتھیا شیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک) بھارتی سٹار کرکٹر کے ایل راہول کی بیوی کے ساتھ آفٹر پارٹی مستی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارت کےنامور اوپنر بلےباز کے ایل راہول اور  بالی ووڈ  اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی گزشتہ ماہ 23 تاریخ کو ہوئی۔ اداکارہ اور سٹار بلے باز کی شادی کو لے کر سوشل میڈیا صارفین پہلے ہی کافی تبصرے کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی شوبز کی دنیا میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں، ان کا شمار بالی ووڈ کی چند بڑی شخصیات میں ہوتا ہے۔

عالمی شوہرت یافتہ بھارتی بلےباز نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک پارٹی کے بعد خوب مستیاں کیں۔ نو بیاہتے جوڑے نے ممبئی میں اپنا پہلاآؤٹ ڈور  ڈنر کیا جس کے بعد خوب ڈانس کیا پھر انہوں نے خوشی کے ساتھ تصاویر کے لیے پوز دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shaadi Squad (@shaadisquad)

پارٹی کے بعد کے ان کے بیوقوفانہ اور دلکش لمحات کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کے ایل راہول اپنی بیوی اتھیا شیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔  اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا بھی جا رہا ہے اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لائکس اور ویوز مل چکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

واضح رہے کہ اس مشہور جوڑی کی شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے مشہور کھنڈالہ فارم ہاؤس میں ہوئیں جس میں  صرف ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد موجود تھے۔