ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Feb 01, 2023 | 11:34:AM
ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کا بوسہ لے رہی ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے 4 سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ انسٹاگرام پر کچھ خوبصورت تصاویر اپلوڈ کی ہیں جن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ان تصاویر کو اس لیے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔  

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ ٹینس کے میدان میں ثانیہ مرزا بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں اور پوری دنیا میں ان کے کھیل کو خوب سراہا جاتا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران 6 ڈبلز ٹائٹل جیتے اور اس دوران سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آئیں۔وہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ زندگی کے حسین لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں باقاعدہ علیحدگی ہوگئی ؟

ثانیہ مرزا  دنیا کرکٹ میں منفرد مقام رکھنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب کی بیوی ہیں اور ان کی علیحدگی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2023 آسڑیلین اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد ٹینس چھوڑنےکا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کا آغاز بھی میلبورن سے کیا اور کیریئر کے اختتام کے کیےان کے نزدیک میلبورن سے بہتر کوئی اور میدان ہو ہی نہی سکتا۔