کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں باقاعدہ علیحدگی ہوگئی ؟

Nov 09, 2022 | 13:10:PM
کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں باقاعدہ علیحدگی ہوگئی ہے؟
کیپشن: سوشل میڈیا پر اب باقاعدہ خبریں آرہی ہیں کہ اس جوڑی میں طلاق ہوگئی ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل راؤنڈر شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی  کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے زیرِ گردش ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ دونوں مبینہ طور پر علیحدہ ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اب باقاعدہ خبریں آرہی ہیں کہ اس جوڑی میں طلاق ہوگئی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پچھلے کچھ وقت سے الگ رہ رہے تھے اور اب ان میں باضابطہ طلاق ہوگئی ہے۔ یہ اسٹار جوڑی 2010ء میں شادی کی بندھن میں بندھی تھی۔

اس حوالے سے دبئی میں مقیم فلم تجزیہ نگار عمیر سندھو نے اپنے ٹویٹ میں بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اسٹار جوڑی کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ جوڑی اب باضابطہ الگ ہوچکی ہے۔