صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔۔شجاعت حسین 

Feb 01, 2022 | 22:48:PM
عمران ۔مہنگائی۔زراعت۔ٹارگٹ۔بیان
کیپشن: چودھری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، بعض اندرونی، بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، صرف ٹماٹر ہی دیکھ لیں کہ کسان آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، دوسرے دن وہی ٹماٹر مختلف ذرائع سے ہوتا ہوا بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کسان کو ہونے والے اس بھاری نقصان کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے جو زیادتی ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے، اس مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جنوری کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا۔۔ اعدادوشمار جاری