الطاف حسین کو کورونا ہو گیا، حالت تشویشناک 

Feb 01, 2021 | 18:27:PM
الطاف حسین کو کورونا ہو گیا، حالت تشویشناک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کئی روز سے علیل ہیں ، اطلاعات کے مطابق وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے تاہم اس حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے 23 جنوری کو ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی، کارکنوں اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرے۔ قبل ازیںایک آڈیو   پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ میں 20 دنوں سے ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہوں ، دنیا کے ہر حصے سے دعائیں کی جارہی ہیں اور ان دعائوں کی وجہ سے میں اس  قابل ہوسکا کہ آپ کو یہ بتا سکوں اور ہفتہ 30 جنوری کو یہ بیان ریکارڈ کروا رہا ہوں، آپ لوگ  میرے لئےدعا کریں۔