رام مندر فنڈ گھپلا: بی جی پی کارکنوں کا رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ

Feb 01, 2021 | 09:38:AM
رام مندر فنڈ گھپلا: بی جی پی کارکنوں کا رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے جمع ہونیوالے فنڈ  میں خرد برد  کرنے کے سلسلے میں بھارتی شہر حیدرآباد  کے علاقے پارکل سے ٹی آر ایس کے ایم ایل اے چالہ دھرم ریڈی کے بیان کے بعد مشتعل بی جے پی کارکنوں نے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ایل اےکے طنزیہ بیان پرعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی کے متعدد کارکن رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پہنچے اور مبینہ طور پر پتھراؤ کیا اور انڈے مارے۔ پولیس فورس کو علاقے میں متحرک کیا گیا اور تناؤ برقرار رہا۔اتوار کے روز ٹی آر ایس  کے رکن اسمبلی نے بی جے پی قائدین کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے نام پر تلنگانہ سے 1000 کروڑ اکٹھا کرنے کے لئے چلائی جانے والی مہم پر طنز کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین ملک کی تمام ریاستوں سے 29000 کروڑ اکٹھا کرکے کیا کریں گے اور اس معاملے پر بھگوا پارٹی رہنماؤں کی طرف سے وضاحت طلب کی جائے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بی جے پی قائدین نے جو چندہ جمع کیا ہے اس کا پتہ کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی قائدین بغیر کسی احتساب کے رام مندر کے نام پر چندہ جمع کررہے ہیں