بلوچستان عوامی پارٹی کا الیکشن کمیشن سے قلات پی بی 36 میں فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے قلات کے حلقہ پی بی 36 میں فی الفور الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا،بی اے پی کے اعلی سطح وفد کا چیف الیکشن کمیشن کمشنر سے ملاقات کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خالد مگسی کی زیرصدارت بی اے پی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار، سید عابد حسن شریک ہوئے۔ جبکہ پرنس احمد عمر احمدزئی، ، میر ضیاء لانگو، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے قلات کے حلقہ پی بی 36 میں فی الفور الیکشن کرانے کا مطالبہ اور بی اے پی کے اعلی سطح وفد کا چیف الیکشن کمیشن کمشنر سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے قلات کے حلقہ 36 میں الیکشن کرانے سے متعلق قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا۔
بی اے پی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے قلات کا حلقہ 36 اپنے نمائندہ سے محروم ہے، بی اے پی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جلد سے جلد الیکشن کراکے حلقے کے عوام کو نمائندگی دے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب سے واپسی پر بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق