برٹش میوزیم کی اسلامک گیلری میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمۂ قرآن شامل

Dec 01, 2025 | 21:13:PM
برٹش میوزیم کی اسلامک گیلری میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمۂ قرآن شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لندن کے تاریخی برٹش میوزیم کی اسلامک ورلڈ گیلری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اردو ترجمۂ قرآن ’عرفان القرآن‘ کا انگریزی ورژن “The Glorious Qur’an” کو شامل کر لیا گیا ہے۔ 

میوزیم کی اسلامک کلیکشن میں8ویں صدی کے نایاب قرآنی نسخے، عثمانی و فارسی خطاطی، فقہی متون، فلسفہ و سائنس کی کتب اور مختلف خطوں سے اہم مخطوطات موجود ہیں۔ 

انہی آثار کی نمائش میں ایک معاصر علمی کاوش کے طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انگریزی ترجمۂ قرآن بھی رکھ دیا گیا ہے، جو صدیوں پر محیط قرآنی علم و تحقیق کے تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے۔

 قدیم مخطوطات کے درمیان اس جدید ترجمے کی نمائش دورِ جدید میں قرآنی علوم کی پیشِ رفت کو اجاگر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ 1753 سے قائم اس میوزیم کا شمار تاریخ، فنونِ لطیفہ اور ثقافت کے عظیم ترین عالمی مراکز میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  یو اے ای؛ صدر نے شہریوں کے اربوں روپے کے قرض معاف کر دیئے