پہاڑی علاقوں میں شدید سردی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند ،سموگ پڑنے کا امکان ہے ۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانےوالوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات/صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے،بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہراپڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہارمیں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
آج کم سے کم درجہ حرارت : سکردومنفی10، گلگت، قلات منفی06، کوئٹہ ، لہہ منفی05، بابوسراور گوپس میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چاغی میں افغانیوں کے قبضے ختم،70ہزار افغانیوں کے گھر گرادیئے گئے،دکانیں مسمار !