گوگل نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت و دلکش ڈوڈل جاری کر دیا

Dec 01, 2025 | 18:48:PM
گوگل نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت و دلکش ڈوڈل جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) عالمی تہواروں کی ترجمانے کرنے والے گوگل ڈوڈول نے  یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت اور دلکش ڈوڈل جاری کردیاہے۔

گوگل کا یہ ڈوڈل روایتی سالانہ تہواروں کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر میں رواں ماہ منائے جائیں گے اور اسے گوگل نے ’’Seasonal Holidays 2025‘‘ کا نام دیا ہے،یہ ڈوڈل ہر سال دسمبر میں منائے جانے والے عالمی تہواروں بشمول کرسمس، ہنوکاہ، کوانزا اور سالِ نو کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس ڈوڈول کو اس طرز پر بنایا گیا ہے جس سے جشن منانے کا تاثر ظاہر کرنے کے لیے برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا ہے،اس ڈوڈل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ کسی بھی مذہب کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ عالمی ہمہ گیریت کو اجاگر کرتا ہے جس سے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔

یہ ڈوڈل عموماً پورے دسمبر کے دوران دکھایا جاتا ہے یا مختلف تہواروں کے موقع پر وقفے وقفے سے سامنے آتا رہتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل کا پہلا ڈوڈل 1998 میں اس وقت سامنے آیا جب بانی لیری پیج اور سرگی برن نے برننگ مین فیسٹیول کے دوران "آؤٹ آف آفس" پیغام دینے کے لیے گوگل لوگو میں معمولی تبدیلی کی تھی۔

بعد ازاں یہ ڈوڈلز وقت کے ساتھ ساتھ اور جدت کو اپناتے ہوئے دنیا بھر کے ہیروز، ثقافتوں، واقعات اور تاریخی مواقع کو خراج تحسین پیش کرنے کی شکل اختیار کرکیا گیا۔

اس حوالے سے سنہ 2000 میں پہلا انٹرنیشنل ڈوڈل باسٹیل ڈے کے موقع پر فرانس کے لیے جاری کیا گیا تھا،اسی طرح سنہ 2000 میں ہی ہالووین ڈوڈل میں پہلی بار اینیمیشن شامل کی گئی جو بعد میں گوگل ڈوڈلز کی مستقل خصوصیت بن گئی۔

یاد رہے کہ "K-12" طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے “Doodle for Google” مقابلہ شروع کیا گیا، جو اب دنیا کا طویل ترین جاری رہنے والا گوگل مقابلہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور