عازمین حج کیلئے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ،اہلیت کامعیارکیاہے؟

Dec 01, 2025 | 16:14:PM
عازمین حج کیلئے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ،اہلیت کامعیارکیاہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نےعازمین حج 2026 کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس سٹاف درکار ہیں،دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض حج کے اہل نہیں ہوں گے۔
طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہش مند امیدوار وں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل حج مشن کے لیے کم ازکم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ لازمی ہے، ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کے لیے نااہل ہوں گے اور صرف حاضر سروس اہلکار طبی عملے کے لیے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار
منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے، میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ہو گی، خواتین میڈیکل سٹاف کے لیےبھی 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔