لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

Dec 01, 2025 | 15:31:PM
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:حسان نیازی  سے متعلق عدالت سے  اہم خبر آگئی

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔