سوشل میڈیا پر لڑائی حقیقت میں بدل گئی، چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی، تین گرفتار

Dec 01, 2025 | 10:25:AM
سوشل میڈیا پر لڑائی حقیقت میں بدل گئی، چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی، تین گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں سوشل میڈیا ایپ پر کمنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو  زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی پوسٹ پر کمنٹس کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا