ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی، بہن مریم وٹو

Dec 01, 2025 | 00:07:AM
ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی، بہن مریم وٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی  اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ  مریم ریاض وٹو کا کہنا ہےکہ ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ ہم خاندان والے ان کے لیے بے حد پریشان ہیں۔ 

 مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا کہ اس سے پہلے جب  اسی طرح بشریٰ بی بی سے ملنے سے روکا گیا تھا  تو  ایک بار انہیں  زہر دیا گیا تھا اور دوسری بار جب وہ شدید بیمار  تھیں اور انہیں طبی سہولیات  بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں تاکہ ان کے دانت اور کان کے انفیکشن کا علاج نہ کرکے انہیں تکلیف دی جائے۔ 

 
آخر میں  مریم ریاض وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے لیے آسانی کی دعا بھی کی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: