ولیمے میں آتشزدگی ۔۔۔مہمان دعوت اڑاتے رہے، ویڈیو وائرل

Dec 01, 2021 | 21:24:PM
بھارت، شادی، آگ، کھانے، شوقین، دعوت
کیپشن: شادی میں آتشزدگی، مہمان دعوت اڑاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی میں آگ لگنے کے باوجود کھانے کے شوقین دعوت اڑاتے رہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھوانڈی سے ایک شادی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے پنڈال میں آگ لگنے کے باوجود 2 مہمان حضرات کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے پر قورمے کی دعوت اڑاتے ایک شخص نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈال میں آگ شادی میں جلائے جانے والے پٹاخوں سے لگی جس نے دو موٹرسائیکلوں سمیت کرسیوں، میز اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بعدازاں آگ بجھانے والی چار گاڑیوں کو بلایا گیا اور فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ!!