پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ!!

Dec 01, 2021 | 18:18:PM
ای سی سی، پٹرولیم مصنوعات، ڈیلرز مارجن
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھاکر 4.90 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھاکر4.13 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی،ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استغراللہ۔۔خونی ڈرائیونگ۔۔ویڈیو مناظر بعض ناظرین کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ فی لیٹر پٹرول پر 11روپے 33 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں عائد ہیں۔ذرائع کے مطابق فی لیٹر پٹرول پر 13روپے 62 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے جی ایس ٹی بھی شامل ہے۔فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 45 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول ہو رہے ہیں فی لیٹر 9 روپے 79 پیسے جی ایس ٹی کی مد میں شامل ہیں جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 14 پیسے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ ترکی میں مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی