انوکھی ایجاد ۔۔اب آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی ضرورت نہیں 

Dec 01, 2021 | 09:21:AM
انوکھی ایجاد، فائر بریگیڈ کی ضرورت نہیں
کیپشن: انوکھی ایجاد، فائر بریگیڈ کی ضرورت نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی جگہ آگ لگ جانے کی صورت میں سیلنڈر نما آگ بجھانے والے آلے سے مدد لی جاسکتی ہے، کسی انسانی مداخلت کے بغیر ایلائڈ گینداپنا کام کرسکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایلائڈ گیند کی قیمت 80 سے 110 ڈالر ہے جو ماڈل کے حساب سے اور یہ سات سال تک قابلِ عمل رہتی ہے، ایلائڈ گیند کا استعمال بہت آسان ہے اسے آگ سے حساس جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے جہاں معمولی حرارت بڑھنے پر گیند ازخود پھٹ جاتی ہے اور وسیع رقبے کی آگ سیکنڈوں میں بجھ جاتی ہے، اسے آتشزدگی کے خطرے سے دوچار مقامات پر رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ترکی میں کلاک ٹاور گر گیا۔۔ کیا کوئی نقصان ہوا۔؟۔ ویڈیو دیکھیں

اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ معمولی حرارت بڑھنے پر یہ ازخود روبہ عمل ہوجاتی ہے۔ اپنی خصوصیت کی بنا پر اسے الٹا دستی بم کہا جاسکتا ہے ، اس کا الٹ بھی ہے یعنی آگ بھڑکنے والے مقام پر اسے پھینک دیا جائے تو یہ ٹھنڈے بم کی طرح پھٹ کر اسے بھی سرد کردیتی ہے۔

اسے بجلی کے تاروں والے مقامات اور دیگر جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے، چھوٹی گیند 19 مربع فٹ اور بڑی گیند 60 مربع فٹ رقبے کی آگ ٹھنڈا کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں ایک اور ملک معرض وجود میں آگیا