امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر مثبت پیش رفت خوش آئند ہے،ترجمان دفترخارجہ

Aug 01, 2026 | 15:25:PM
امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر مثبت پیش رفت خوش آئند ہے،ترجمان دفترخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ امن معاہدے پر عملدرآمد کی جانب مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہا کہ امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر مثبت پیش رفت خوش آئند ہے،امریکا، مصر،قطر اور ترکیہ کی ثالثی کوششیں قابل تعریف ہیں،توقع ہےکہ ان کوششوں سے غزہ امن منصوبے کے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

ترجمان نےکہاکہ ایسی کوششیں فلسطینیوں کےحق خودارادیت کےحصول میں مددگار ہوں گی،بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فلسطینیوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

 یہ بھی  پڑھیں:کیا  ایپل سے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا تخت چھن گیا؟

ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ یہ سیاسی عمل 1967کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مکمل ہونا چاہیے،القدس الشریف آزاد اور خودمختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔