بانی فیس بک مارک زکربرگ کونسا موبائل استعمال کرتے ہیں؟ اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور ان کے خیال میں مستقبل میں اسمارٹ فونز کی جگہ اسمارٹ گلاسز لے لیں گے۔
مگر سوال یہ ہے کہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ کیا وہ ایپل کا کوئی آئی فون ہے یا انہیں کوئی اینڈرائیڈ فون پسند ہے؟ تو اس کا جواب کافی دلچسپ ہے اور بظاہر مارک زکربرگ اینڈرائیڈ فون کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
ستمبر 2024 میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مارک زکربرگ کے ہاتھ میں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا فون نظر آیا تھا۔ اب یہ تو واضح نہیں کہ وہ اس کمپنی کے کونسے فون کو ترجیح دیتے ہیں مگر آئی فون کے استعمال نہ کرنے کی وجہ واضح ہے۔
2020 میں مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ جنوبی کورین کمپنی کے اسمارٹ فونز کے مداح ہیں اور برسوں سے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کونسا فون استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے بعد بھی انہیں متعدد بار اسی کمپنی کے اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
2020 کے انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اربوں افراد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرکے فیس بک سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ وجہ ہے جو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو مارک زکربرگ اور ان کی کمپنی کے اہم بناتی ہے.
یہ بھی پڑھیں :قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان