مفاہمت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے:محمد علی دُرانی کی پروگرام’’دستک‘‘ میں گفتگو

Aug 01, 2025 | 22:44:PM
مفاہمت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے:محمد علی دُرانی کی پروگرام’’دستک‘‘ میں گفتگو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر رہنما محمد علی درانی نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل مفاہمت سے ہی ممکن ہے، اگر حکومت کیخلاف ماضی میں انتقامی کارروائی ہوئی تو کیا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا؟

پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما محمد علی درانی کا پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 9 مئی کے معاملے پر ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ماضی میں ان کیساتھ انتقامی کارروائیاں کی گئیں، جو کسی حد تک درست بات ہے، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ کیا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ وہ مفاہمت کے خواہشمند ہیں اور اگر اُن سے رائے لی جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ غلط ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق تمام معاملات کا حل صرف ڈائیلاگ میں ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہے جس بھی طریقے سے آئی ہو، کم از کم اُس کو ڈلیور کرنا چاہئے، لیکن اُنہیں حکومت کی کارکردگی میں بھی زیادہ کامیابی نظر نہیں آتی۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی سیاسی قیدیوں کے حق میں نہیں رہی، ان کے بقول پیپلزپارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر کوئی سیاسی رہنما ہے تو اسے قانون سے استثنیٰ حاصل ہو۔

9 مئی کے واقعات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کیں، اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے اور اِن سے پوچھا جانا چاہئے کہ حالات اس نہج تک کیوں پہنچے۔

قادر مندوخیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی سیاسی جماعتوں سے مکالمہ کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، اِن کے مطابق پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت بھی دی تھی، لیکن پی ٹی آئی نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

پروگرام کے تیسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ماجد نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے احتجاج کے معاملے میں بہت پیچھے رہ گئی ہے، اور اب اس کی تمام توجہ صرف سزاؤں پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہے۔

پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما محمد علی درانی کا پی ٹی آٗئی رہنماؤں اورکارکنوں کو نو مئی معاملے پر سزاؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ماضی میں اُن کے ساتھ انتقامی کارروئیاں کی گئیں جوکہ جائز بات ہے لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ کیا یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان