زنده باد دوستی پاکستان و ایران۔۔ہاتھوں میں ہاتھ، کندھے سے کندھا ملا کر

Aug 01, 2025 | 22:35:PM
زنده باد دوستی پاکستان و ایران۔۔ہاتھوں میں ہاتھ، کندھے سے کندھا ملا کر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے صدر مسعود پژشکیان کل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ،ان کے دورہ سےایران و پاکستان کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہو گئی ہے۔ایران-پاکستان برادرانہ رشتہ نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔یرانی صدر کے دورے سے دونوں ممالک میں تعاون کے نئے در کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ سے قبل ایرانی سفارتخانے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ منظر عام پر آیا ہے۔جس میں ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے لکھا ہے کہ ’’ہاتھوں میں ہاتھ، کندھے سے کندھا ملا کر! پاک-ایران تعلقات مزید مضبوط ۔۔۔دوستی پہلے سے زیادہ گہری ۔۔۔پاک-ایران دوستی زندہ باد، پائندہ باد‘‘

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پژشکیان سنیچر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے