ایرانی صدر مسعود پژشکیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

Aug 01, 2025 | 19:40:PM
ایرانی صدر مسعود پژشکیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)ایران کے صدر مسعود پژشکیان آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور دیگر وزرا بھی پاکستان آ رہے ہیں۔

خیال رہے یہ بطور صدر مسعود پژشکیان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ انھیں پاکستان آنے کی دعوت وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دی تھی، اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان