وزیرِ اعظم کااسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کرنے پر اظہار اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے کے حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ کاروبار و سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی، الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ جیت لیا