سندھ: ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

Aug 01, 2025 | 14:26:PM
سندھ: ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، او جی ڈی سی نےاس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، نئی دریافت سامنے آگئی، او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چکر ون نامی کنویں کی کھدائی 2 جون سے شروع ہوئی تھی، 1926 میٹر گہرائی پر تیل دریافت ہوا، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کنوئیں میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد ہے۔

 زیریں رنی کوٹ میں ہائیڈرو کاربن کی یہ 13ویں دریافت ہے۔او جی ڈی سی ایل نے خط کے ذریعے تیل و گیس کی دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔