لارڈ ہل کی پچ پر سپنرز کو مدد ملی: صائم ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ٹیم کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے،لاڈرہل کی پچ خشک ہے یہاں سپنرز کو مدد ملی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں لگا تھا کہ سپن وکٹ ہوگی مگر وہاں فاسٹ بولرز کو مددملی،لاڈرہل کی پچ خشک ہے یہاں سپنرز کو مدد ملی ، اگلے میچز میں بھی اگر وکٹ ایسی رہی تو سپنرز کو کافی مدد ملے گی۔
دوران گفتگو میں صائم ایوب نے بتایا کہ اس طرح کی چیلنجنگ وکٹ پر تسلسل کے ساتھ شاٹس نہیں لگتے۔
نئے آنے والے بیٹرز کے لئے کھیلنا مشکل تھا، ہمارا کمبی نیشن اچھا بناجبکہ صورت حال کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی کھیل سکتا ہے۔
انھوں نےمزید بتایا کہ فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔