عائزہ خان نے شوبز سے ریٹائرمنٹ کا پلان بتا کر مداحوں کوپریشان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ عائزہ خان نےشوبزسے اپنی ریٹائرمنٹ کاپلان بتاکر مداحوں کوپریشان کردیا۔
عائزہ خان سوشل میڈیاپرکافی ایکٹیورہتی ہیں،وہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے مداحوں کوآگاہ کرتی رہتی ہیں,حال ہی میں عائزہ خان نے لندن کی سرسبز وادیوں سے سوشل میڈیا پراپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن کے ساتھ ایک چونکا دینے والا کیپشن بھی لکھاہے۔
عائزہ خان نے لکھا کہ دیکھنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے، بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا آ گیا۔
اس تصویری سیریز میں وہ ایک مقامی میوزیم کا بھی دورہ کرتی دکھائی دیں جہاں انہوں نے اداکار و گلوکار علی ظفر کے ساتھ آرٹ اور ثقافت کا لطف اٹھایا، دونوں ستاروں کی یہ ملاقات بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور نہ صرف سکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو جائیں گے، اور پھر کہیں دور سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیوں میں اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں گے۔