بھارت انگلینڈ میچ سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر نے معافی مانگ لی۔
چند روز قبل بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ایک مداح کوپاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پرگراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ، عدالت سے اہم خبرآگئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا شائر نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی کے اخراج کے بعد پیش آنے والی ’کسی بھی پریشانی اور جرم کی وجہ سے‘ معافی مانگ لی ہے۔
اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا تھا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔