صوبائی محتسب کافیصلہ،سی ای اوکے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Aug 01, 2025 | 12:27:PM
صوبائی محتسب کافیصلہ،سی ای اوکے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: صوبائی محتسب کافیصلہ،سی ای اوکے الیکٹرک،موسن علوی، سندھ ہائیکورٹ،24نیوز,Provincial Ombudsman decission, CEO OK Electric, Mosin Alvi, Sindh High Court, 24 News,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتازجمالی)کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
گزشتہ روز صوبائی محتسب نے خاتون کو حراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
صوبائی محتسب نے فیصلہ سناتے ہوئے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا جو متاثرہ خاتون کو بطور ازالہ ادا کیا جائے گا،فیصلے کے مطابق اگر مونس علوی نے جرمانہ ادا نہ کیا تو ان کی جائیداد ضبط اورقومی شناختی کارڈ منسوخ کردیا جائے گا۔
متاثرہ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2019 میں جب انہیں بطور چیف مارکیٹنگ آفیسر تعینات کیا گیا اس وقت سے مونس علوی ان پر ڈنر پر ساتھ جانے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے،اس کے علاوہ مونس علوی ان کے جسمانی خدوخال پر نازیبا تبصرے بھی کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتیں،افواہوں نے زورپکڑلیا

صوبائی محتسب نے خاتون کے تمام شواہد اور بیانات کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے مونس علوی کے رویے کو ہراسانی کے زمرے میں قرار دیتے ہوئے سخت اقدامات کی ہدایت کی تھی۔