ای اوبی آئی پنشن اورمزدوروں کیلئےمیرج و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ 

Aug 01, 2025 | 11:11:AM
ای اوبی آئی پنشن اورمزدوروں کیلئےمیرج و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے مزدوروں کو بڑی خوشخبری مل گئی،ای اوبی آئی پنشن کے علاوہ مزدوروں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق  اور فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیاہے،اس کے علاوہ مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھایا
 فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کاکہناہے کہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں،ان کی خواہش ہے کہ مزدوروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں کیونکہ مزدورملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر قدم اٹھائے گی ۔